ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے دستخط پر سائن کرتے مبینہ ویڈیو سامنے آگئی

image

"میں نے حارث کو خلع کے کاغذات بھجوا دیے ہیں۔ مجھے دھوکا ملا ہے۔ کوئی بھی عورت بلاوجہ عدالت کا دروازہ نہیں کھٹکھٹاتی اور نہ ہی خلع لینے کا فیصلہ آسانی سے کرتی ہے۔ اگر شوہر بے وفا یا ظالم ہو تو عورت کو حق حاصل ہے کہ وہ اس رشتے سے الگ ہو جائے۔ ہر ٹوٹنے والی شادی کا ذمہ دار صرف عورت کو ٹھہرانا ناانصافی ہے۔"

سوشل میڈیا پر اپنے بے باک مؤقف کے باعث شہرت رکھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان ایک نئی ویڈیو کے بعد ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جس نے صارفین کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ڈاکٹر نبیہا کے مبینہ فیس بک پیج پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں وہ قانونی دستاویزات پر دستخط اور انگوٹھے کے نشانات ثبت کرتی دکھائی دیں، جبکہ پس منظر میں ان کی جذباتی آواز سنائی دیتی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا، "خلع کے پیپرز حارث کو بھجوا دیے"، جس کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ واضح رہے کہ ویڈیو میں ان کا چہرہ صاف طور پر ظاہر نہیں ہورہا

ویڈیو پر نمایاں الفاظ "مجھے دھوکا ملا ہے" نے بھی صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی اور کئی افراد یہ جاننے کی کوشش کرتے رہے کہ آیا یہ ان کی ذاتی زندگی کا انکشاف ہے یا کسی سماجی پیغام کا حصہ۔

اپنے بیان میں ڈاکٹر نبیہا نے ان مردوں پر سخت تنقید کی جو اپنی بیویوں سے بے وفائی کرتے ہیں لیکن دوسری خواتین کے ساتھ احترام اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خلع اور طلاق کے بڑھتے ہوئے واقعات کو صرف خواتین کی غلطی قرار دینا درست نہیں، کیونکہ کوئی بھی عورت بغیر کسی مضبوط وجہ کے عدالت کا رخ نہیں کرتی۔

ڈاکٹر نبیہا کے مطابق اگر شوہر ظالم یا بے وفا ہو تو عورت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے رشتے سے خود کو الگ کر لے، اور معاشرے کو ہر ناکام شادی کا الزام صرف عورت پر ڈالنے کے بجائے حقیقت کو بھی دیکھنا چاہیے۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جا رہا ہے، جہاں کچھ افراد نے ڈاکٹر نبیہا کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض نے ویڈیو کے پس منظر اور اس کے اصل مقصد پر سوالات بھی اٹھائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US