ایمان سے مصالحت نہیں ہوسکتی، رجب بٹ

image

"میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ میرے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، وہ اب واپس ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ صلح کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ قانونی کارروائی اپنا وقت لے گی لیکن میں طلاق کے فیصلے پر قائم ہوں۔ اپنے بیٹے کی تمام مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کروں گا، مگر میرے نام پر جھوٹی مفاہمت کی کہانیاں پھیلانا بند کی جائیں۔"

پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے ایسا بیان دے دیا جس نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ چند روز قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات ختم ہو گئے ہیں اور رجب بٹ اور ایمان دوبارہ ایک ہو گئے ہیں۔

عون شیخ نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی والدہ کے مشورے پر یہ فیصلہ کیا تاکہ ان کی بہن اور بھانجے کی زندگی بہتر ہو سکے۔ ان کے مطابق دونوں خاندانوں کے تعلقات بھی دوبارہ بحال ہو چکے ہیں۔

تاہم رجب بٹ نے ان تمام دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی اور ایمان فاطمہ کی صلح نہیں ہوئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ طلاق کا قانونی عمل جاری رہے گا اور وہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ البتہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے بیٹے کی کفالت اور دیگر مالی ذمہ داریاں نبھانا ان کا فرض ہے، جس سے وہ کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

رجب بٹ کے اس دوٹوک مؤقف کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ کئی افراد نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تھی تو ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے گئے؟ جبکہ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے ملنے والے متضاد بیانات نے مداحوں کو مزید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ دوسری طرف کچھ لوگوں نے رائے دی کہ موجودہ صورتحال میں مفاہمت کے امکانات نہ ہونے کے برابر دکھائی دیتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US