پہلا شوہر بھی ذہنی ٹارچر سے مرا، ڈاکٹر نبیحہ کو پہلی طلاق جاری کرنے کے بعد حارث کھوکھر پھٹ پڑے

image

کھانا کھانے گئے وہاں فوڈ وی لاگ بنایا اور تھوڑ دیر بعد انھوں نے خلع مانگ لی۔ ماں باپ سے ملنے 8 ،10 روز بعد جاتا تھا تو ہر تھوڑی دیر بعد ویڈیو کال کرتی تھی ان کا اصرار تھا کہ اسٹامپ پیپر پر لکھ کر دو کہ ماں باپ سے نہیں ملو گے ورنہ خلع لے لوں گی۔

یہ کہنا ہے حارث کھوکھر کا جو ایک بار پھر اپنی نجی زندگی کی وجہ سے خبروں کا حصہ بن گئے ہیں۔

گزشتہ روز مشہور سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیحہ کی خلع کے کاغذات پر دستخط کرتے ویڈیو سامنے آئی جس کے بعد ان کے شوہر کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھی جاری کردیا گیا۔

حارث کھوکھر نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر نبیحہ کا شاید کوئی دماغی مسئلہ ہے اور دعویٰ کیا کہ ان کے پہلے شوہر بھی اسی ذہنی ٹارچر سے مرے تھے ڈاکٹر نبیحہ کو ان کے جنازے تک میں شریک نہیں ہونے دیا گیا۔ ان کا بیٹا بہت اچھا بچہ اور فرشتہ ہے البتہ وہ اب مزید اپنی اور اپنے خاندان کی بے عزتی برداشت نہیں کرسکتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US