وفاق بلوچستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعظم

image

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور وفاقی حکومت صوبے کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے جبکہ بلوچ اور پشتون عوام نے قیامِ پاکستان میں تاریخی اور کلیدی کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کے تحت پنجاب نے بلوچستان کے لیے 150 ارب روپے کا حصہ مختص کیا جبکہ دیگر صوبوں نے بھی بلوچستان کے مفاد میں اپنا حصہ دیا، جو قومی یکجہتی، بھائی چارے اور وفاقی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے جبکہ بلوچستان میں 27 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جا چکا ہے جس سے زرعی پیداوار میں اضافہ اور توانائی کے مسائل میں کمی آئے گی۔

وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک نے اس جنگ میں بے مثال قیمت چکائی ہے اور 90 ہزار پاکستانیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے حکومت اپنی کوششیں مزید تیز کرے گی اور صوبے کے عوام کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US