کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم مجسمے دریافت، ماہرین سے جانچ کرانے کا فیصلہ

image

کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقع قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے کام کے دوران دو قدیم طرز کے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے مطابق مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا، جس پر برآمد ہونے والے مجسموں اور دیگر اشیا کو فوری طور پر محفوظ کرلیا گیا ہے اور ان کی تاریخی اہمیت و عمر کا تعین کرنے کے لیے ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے سائنسی معائنہ اور جانچ کرائی جائے گی۔

میئر کراچی نے مزید بتایا کہ شہر کے اس تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی تمام اشیا کا مکمل ریکارڈ اور دستاویزات مرتب کی جا رہی ہیں، جبکہ اس اہم دریافت کے بعد لی مارکیٹ کے علاقے میں مزید کھدائی کا کام انتہائی احتیاط کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے اعادہ کیا کہ کے ایم سی کراچی کی تاریخی میراث کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات عمل میں لا رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US