ذاتی معاملات میڈیا پر لانا بند کریں، مشی خان نے نبیہا اور حارث کو مشورہ دے دیا

image

آج کل ملک میں بے شمار سنجیدہ مسائل موجود ہیں، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ میڈیا پر صرف ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر کی طلاق ہی قومی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔

میری ڈاکٹر نبیہا اور حارث کھوکھر دونوں سے گزارش ہے کہ اپنے ذاتی معاملات کو نجی رکھیں۔ بار بار انٹرویوز میں ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنا اور اپنی نجی زندگی کی تفصیلات عوام کے سامنے لانا کسی کے حق میں نہیں۔ ایسے معاملات کو گھر کی چار دیواری میں حل کرنا ہی بہتر ہوتا ہے۔

اداکارہ اور میزبان مشی خان نے ماہرِ نفسیات اور سوشل میڈیا شخصیت ڈاکٹر نبیہا علی خان اور ان کے سابق شوہر حارث کھوکھر کے درمیان جاری عوامی بیانات پر کھل کر ردعمل دے دیا۔

ایک ویڈیو بیان میں مشی خان نے کہا کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر اپنی نجی زندگی کے معاملات کو میڈیا پر لانے کے بجائے ذاتی طور پر حل کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار انٹرویوز میں ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور نجی باتیں عوام کے سامنے رکھنے سے نہ صرف دونوں کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے بلکہ لوگ بھی اس مسلسل تنازع سے تنگ آ چکے ہیں۔

مشی خان نے مزید کہا کہ ملک اس وقت کئی اہم مسائل سے گزر رہا ہے، لیکن سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارمز پر نبیہا اور حارث کی طلاق ہی سب سے زیادہ زیرِ بحث دکھائی دے رہی ہے، جو مناسب نہیں۔

مشی خان کا یہ بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔ کئی صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی معاملات کو عوامی تماشہ بنانے کے بجائے نجی رکھنا چاہیے۔ بعض صارفین نے لکھا کہ ڈاکٹر نبیہا علی خان اور حارث کھوکھر کو اپنے اختلافات میڈیا کے ذریعے نہیں بلکہ باہمی طور پر حل کرنے چاہییں، جبکہ متعدد افراد نے مشی خان کے مؤقف کو "درست اور بروقت" قرار دیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US