حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر 29 جولائی کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

image

سندھ حکومت نے عظیم صوفی شاعر حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 29 جولائی بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں چیف سیکریٹری سندھ کی منظوری سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام تعطیل کا اطلاق سندھ حکومت کے ماتحت آنے والے تمام اداروں پر ہوگا، جس کے تحت 29 جولائی کو صوبے بھر کے تمام سرکاری دفاتر اور متعلقہ ادارے بند رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US