لاہور کے تھانہ نواب ٹاؤن میں معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ خاتون عائشہ شرافت کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق عائشہ شرافت نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 25 جولائی کو اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک نجی کیفے میں موجود تھیں جہاں چند افراد نے ان کی دوست سے بدتمیزی کی۔ شکایت کے مطابق ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، اسلحہ نکالا اور میر شفیع نامی شخص نے فائرنگ بھی کی۔
مدعیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ حملہ رجب بٹ کے کہنے پر کیا گیا۔ دوسری جانب نواب ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ تاحال رجب بٹ کی جانب سے ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔