غزہ فنڈ ریزنگ تقریب میں ماہرہ خان کی شرکت، اسرائیلی برینڈز کی تشہیر پر تنقید کا نشانہ

image

لندن میں غزہ کے متاثرین کے لیے منعقد کی گئی ایک فنڈ ریزنگ تقریب میں شرکت کے بعد پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو سوشل میڈیا پر ایک طرف سراہا جا رہا ہے تو دوسری جانب تنقید کا سامنا بھی ہے۔

اس تقریب میں اداکارہ نے ڈیزائنر ثانیہ مسکاتیا کا تیار کردہ لباس زیب تن کیا، شرکا سے ملاقاتیں کیں اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا، جس کی ویڈیوز وائرل ہونے پر مداحوں نے ان کے انداز اور خوش اخلاقی کی تعریف کی۔

تاہم، متعدد صارفین نے تقریب کے انداز اور ماہرہ خان کے مؤقف پر سوالات اٹھائے ہیں۔ بعض ناقدین نے ان کے ماضی میں ایسے عالمی برانڈز کے ساتھ تعاون کا حوالہ دیا جنہیں اسرائیل سے جوڑا جاتا ہے اور ان سے مؤقف واضح کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ تقریب کے دوران اداکارہ کے رقص، پینٹنگز کی پیشکش اور ان کے کیریئر و آنے والے پراجیکٹس پر گفتگو پر بھی اعتراضات سامنے آئے اور یہ سوال اٹھایا گیا کہ کیا یہ تقریب واقعی غزہ کی امداد پر مرکوز تھی یا اس سے متاثرین کو کیا عملی فائدہ پہنچے گا۔

ان تمام تر اعتراضات کے باوجود، اداکارہ کے مداحوں کی بڑی تعداد غزہ کے لیے فنڈز جمع کرنے کی اس کوشش پر ان کی حمایت کر رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US