کراچی میں نافذ العمل نئے ٹریفک نظام کے بعد سے اب تک شہریوں کے مجموعی طور پر چار ارب روپے سے زائد کے چالان کیے جاچکے ہیں۔
ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے سینئر صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں نئی ٹریفک رجیم کی آمد کے بعد سے اب تک پولیس کی جانب سے ریکارڈ 4 ارب روپے مالیت کے چالان کیے گئے ہیں۔
تاہم انہوں نے وضاحت کی کہ درج ہونے والے ان چالانز میں سے 3 ارب روپے کے چالان سیٹل یعنی معاف کردیے گئے ہیں، جبکہ مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں کی پاداش میں شہریوں سے مجموعی طور پر ایک ارب روپے کے جرمانے وصول کیے جاچکے ہیں۔