اگست میں 12 چھٹیوں کا امکان، لگاتار 3 دن چھٹی کے مزے

image

اگست 2026 پاکستانیوں کے لیے چھٹیوں کے حوالے سے خوشگوار مہینہ ثابت ہو سکتا ہے کیونکہ سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر مجموعی طور پر 12 دن آرام کا موقع ملنے کی توقع ہے۔

سب سے پہلے 14 اگست، یومِ آزادی، جمعہ کے روز آئے گا۔ اس کے فوراً بعد ہفتہ اور اتوار کی معمول کی تعطیلات ہوں گی جس کے باعث شہریوں کو مسلسل تین روز کی چھٹی میسر آ سکتی ہے۔

اس کے علاوہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے سال 2026 کی سرکاری، بینک اور اختیاری تعطیلات کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 25 اگست، بروز منگل عید میلاد النبی ﷺ کی سرکاری تعطیل بھی مقرر ہے۔

اگر کلینڈر کے مطابق تمام ہفتہ وار اور سرکاری تعطیلات کو یکجا کیا جائے تو اگست میں مجموعی طور پر 12 چھٹیوں کا امکان بنتا ہے جس سے ملازمین، طلبہ اور دیگر شہریوں کو آرام، اہلِ خانہ کے ساتھ وقت گزارنے یا مختصر سفر کی منصوبہ بندی کا موقع مل سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US