آزاد کشمیر انتخابات: بڑے سیاسی اپ سیٹ، چوہدری یاسین اور انوار الحق شکست سے دوچار

image

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں کئی بڑے سیاسی نام غیر متوقع طور پر شکست کھا گئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین اپنی آبائی نشست پر کامیابی حاصل نہ کر سکے جبکہ سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق بھی انتخاب ہار گئے۔

غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق حلقہ ایل اے-1 میرپور 1 کے تمام 139 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج مکمل ہونے پر مسلم لیگ (ن) کے اظہر صادق 15,427 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد افسر شاہد 9,832 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے-7 بھمبر 3 کے تمام 237 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 35,490 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ آزاد امیدوار اور سابق وزیراعظم چوہدری انوار الحق 25,100 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے۔

دوسری جانب حلقہ ایل اے-2 میرپور 2 میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12,904 ووٹ حاصل کرکے کامیابی اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8,182 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح حلقہ ایل اے-3 میرپور 3 کے تمام 161 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 11,676 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9,832 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US