کالا ہرن فلم تنازع، سلمان خان کو عدالت سے بڑی قانونی کامیابی، فلم کا مواد ہٹانے کا حکم

image

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کالا ہرن کیس سے مشابہت رکھنے والی فلم کے معاملے میں اہم قانونی کامیابی حاصل کر لی۔ دہلی ہائی کورٹ نے فلم 'کالا ہرن دا بیٹل فار لیگیسی' کے پروڈیوسر امیت جانی کو فلم کا ٹیزر، پوسٹرز اور سلمان خان سے متعلق تمام آن لائن پروموشنل مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کسی شخص کی ساکھ متاثر ہونے کے بعد اس کی بحالی آسان نہیں ہوتی۔ فیصلے میں کہا گیا کہ فلم کا پروموشنل مواد سلمان خان کو 1998 کے کالا ہرن شکار کیس اور گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑتا ہے جس سے ان کی ساکھ اور سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

سلمان خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ اگرچہ فلم میں ان کا نام استعمال نہیں کیا گیا، تاہم ان کے ہم شکل کردار اور دیگر علامات کے ذریعے واضح طور پر انہیں ہی پیش کیا گیا ہے۔ عدالت کے حکم کے بعد پروڈیوسر کو فلم سے متعلق تمام آن لائن مواد اور انٹرویوز سوشل میڈیا اور یوٹیوب سے حذف کرنا ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US