وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا

image

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 388 روپے 38 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے کے اعلان کے بعد عوامی حلقوں میں شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات مسلسل مہنگی کی جا رہی ہیں، جس سے مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرے، کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے اشیائے ضروریہ، ٹرانسپورٹ اور روزمرہ استعمال کی دیگر چیزوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا براہِ راست اثر عوام کی قوتِ خرید پر پڑے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US