جرائم کی روک تھام کے لیے سندھ اور بلوچستان پولیس کا باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کا فیصلہ

image

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان کی زیرِ قیادت سندھ اور بلوچستان پولیس کا اہم کوآرڈینیشن میٹنگ انعقاد پذیر ہوا، جس میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران دونوں صوبوں کی پولیس نے انٹیلی جنس شیئرنگ اور باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ عناصر کی ممکنہ نقل و حرکت روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرحدوں کے انٹری و ایگزٹ پوائنٹس پر کیمرا سرویلنس کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ سندھ پولیس کی جانب سے بلوچستان پولیس کو کیپیسٹی بلڈنگ (Capacity Building) میں تعاون کی پیشکش کی گئی جبکہ تربیتی سہولیات اور تکنیکی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

اس کے علاوہ، سندھ و بلوچستان اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی (CTD) کے درمیان باہمی تعاون، معلومات کے تبادلے اور مشترکہ کوآرڈینیشن کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں پولیس فورسز نے مشترکہ تربیت اور باہمی تجربات کے تبادلے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس کے اختتام پر سندھ اور بلوچستان پولیس کے افسران کے درمیان یادگاری شیلڈز کا تبادلہ بھی کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US