راولپنڈی کے علاقے مصریال روڈ، فرینڈز کالونی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک کمسن بچہ کھیلتے ہوئے نالے میں گر کر ڈوب گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور بچے کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو اہلکار نالے میں مختلف مقامات پر بچے کی تلاش میں مصروف ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بچہ دیگر بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا کہ اچانک پھسل کر نالے میں جا گرا اور تیز بہاؤ کے باعث پانی میں بہہ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن جاری ہے اور بچے کو تلاش کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ مزید تفصیلات اور سرچ آپریشن کے نتائج سامنے آنے پر آگاہ کیا جائے گا۔