ایرانی وزیر خارجہ کا امریکا کو انتباہ، کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کا اعلان

image

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی مہم جوئی یا جارحانہ اقدام سے گریز کرے، کیونکہ ایران ہر ممکن جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق عباس عراقچی نے سعودی عرب اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے، جن میں خطے کی موجودہ صورتحال اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ اگر امریکا نے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو ایران سخت ردعمل دے گا اور اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔

عباس عراقچی نے بعد ازاں بتایا کہ انہوں نے پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی ٹیلیفون پر گفتگو کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US