کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پیش آنے والے میر رضا کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بلاک ون میں واقع متعلقہ بنگلے اور گیسٹ ہاؤس کی ملکیت کے حوالے سے اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جس بنگلے میں گیسٹ ہاؤس قائم کیا گیا تھا، اس کی اصل مالکن 71 سالہ خاتون طاہرہ سلطانہ ہیں، جبکہ ان کے شوہر 2008 میں لیبر ڈائریکٹر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے۔ اس بنگلے کو رواں سال مئی میں کرائے پر دیا گیا تھا اور پولیس ریکارڈ میں اس کا کرایہ نامہ بھی موجود ہے۔
تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اس بنگلے کو کرائے پر حاصل کرنے کے بعد بطور گیسٹ ہاؤس استعمال کیا جا رہا تھا، جسے لیاقت علی نامی شخص چلا رہا تھا۔
پولیس اس تمام معاملے اور گیسٹ ہاؤس کی سرگرمیوں سے متعلق مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کا عمل آگے بڑھا رہی ہے۔