ٹیکس سال 2026 کا ریٹرن فارم تاحال حتمی نہ ہوسکا، کراچی ٹیکس بار کا ایف بی آر سے خامیاں دور کرنے کا مطالبہ

image

ٹیکس سال 2026 کے ریٹرن فارم کو تاحال حتمی شکل نہ دیے جانے پر کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر سے ریٹرن فارم میں موجود خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کو چار صفحات پر مشتمل خط ارسال کیا ہے جس میں ٹیکس ریٹرن کے عمل کو آسان اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئی ہیں۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ آئی آر آئی ایس پر ٹیکس سال 2026 کے لیے ریفنڈ درخواست اور ریٹرن ایکنالجمنٹ کی سہولت فوری فعال کی جائے۔ ٹیکس ریٹرن میں سابقہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ اور کیری فارورڈ سرمایہ کا ڈیٹا خودکار طور پر منتقل کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے۔

کراچی ٹیکس بار نے بڑی مقدار میں ڈیٹا درج کرنے والے ٹیکس دہندگان کے لیے ایکسل فائل اپ لوڈ کی سہولت متعارف کرانے کی تجویز بھی دی ہے۔

ایسوسی ایشن نے ٹیکس سال 2026 کے ریٹرن میں ترمیم کی سہولت بحال کرنے پر بھی زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریٹرن فارم کو ٹیکس دہندگان اور ٹیکس ماہرین کے لیے زیادہ آسان، شفاف اور صارف دوست بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US