مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال پر پاکستان کا اظہارِ تشویش، فلسطینیوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ

image

پاکستان نے مقبوضہ مغربی کنارے میں بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں کو فوری اور مؤثر بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے کی صورتحال تیزی سے خراب ہو رہی ہے، جس پر سلامتی کونسل کو فوری اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کا مقصد قبضے کو مزید مستحکم کرنا ہے جبکہ اسرائیلی آبادکاری میں توسیع تشویشناک حد تک پہنچ چکی ہے۔ دیگر علاقوں میں نئی آبادکاری فلسطینی سرزمین کو تقسیم کرنے کی منظم کوشش ہے۔

پاکستانی مندوب نے آبادکاروں کے تشدد کی فوری روک تھام اور اس میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق جوابدہ بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے مسجد اقصیٰ میں اشتعال انگیز کارروائیوں پر بھی پاکستان کی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے۔

عاصم افتخار نے سلامتی کونسل پر زور دیا کہ یونیسیف کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ فلسطینی بچوں اور شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US