سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی ایک روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

image

ملک بھر میں بجلی کے صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے فی یونٹ اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو رہی ہے۔ اس وقت صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کا ریلیف حاصل ہے۔

ریلیف کی مدت ختم ہونے کے بعد اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا کی جانب سے درخواست کی سماعت اور جائزے کے بعد کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US