محکمہ موسمیات کا سندھ میں مون سون بارشوں کا امکان مسترد، کراچی میں بوندا باندی کی پیشگوئی

image

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں فی الحال مون سون بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے اور نہ ہی کوئی مون سون سسٹم صوبے پر اثرانداز ہوتا نظر آ رہا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اگست کے دوران سندھ میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں، تاہم آج صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ دوسری جانب کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی اور ضلع تھرپارکر میں کہیں کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم سے متعلق بتایا ہے کہ آئندہ تین روز کے دوران شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسم مرطوب رہے گا، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔ اس عرصے کے دوران شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیے جانے کی توقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US