پشاور میں شادی سے انکار پر لڑکی نے لڑکے پر تیزاب پھینک کر اسے جھلسا دیا۔
پولیس کے مطابق چمکنی میں لڑکی کی جانب سے تیزاب حملے میں لڑکا بری طرح جھلس گیا ہے، جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا جہاں اسے داخل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی نے تیزاب پھینکنے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ بھی کی۔
چمکنی پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں۔