فیلڈ مارشل سے ناروے کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

image

ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور ناروے کے دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن اور علاقائی استحکام سے متعلق پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ دونوں جانب سے دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون اور باہمی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US