پاکستان اور ناروے کا دفاع، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ

image

پاکستان اور ناروے کے درمیان اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت تنازعات کے پُرامن حل پر اتفاق ہوگیا ہے، جبکہ دونوں ممالک نے مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کو جلد حتمی شکل دینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ناروے کے وزیرِ خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان نے ناروے کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے، مسئلہ کشمیر اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی سے آگاہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کر کے پہلے سے کشیدہ صورتِ حال میں نئی جہت پیدا کی ہے، لہٰذا بھارت پانی کو ہتھیار بنانا بند کرے اور معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے دفاع، تجارت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

اس موقع پر ناروے کے وزیرِ خارجہ نے ایران امریکا تنازع میں پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ علاوہ ازیں، اوسلو میں ناروے اور فلسطین کے درمیان زرعی تعاون کا دوطرفہ معاہدہ بھی طے پا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US