صوابی میں دریائے سندھ میں دو واقعات، 3 افراد ڈوب گئے

image

خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں دریائے سندھ میں ڈوبنے کے دو مختلف واقعات میں 3 افراد ڈوب گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق پہلا واقعہ بٹاکڑہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک شخص دریائے سندھ میں ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائی شروع کر دی۔

دوسرا واقعہ نبی کلے کے مقام پر پیش آیا، جہاں ایک نوجوان دریا میں ڈوب گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دونوں واقعات میں اب تک دو افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جبکہ تیسرے شخص کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے شہریوں سے دریائے سندھ میں نہانے اور غیر ضروری طور پر دریا کے قریب جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US