پاکستان نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ پلیٹ ڈویژن کا ٹائٹل جیت لیا

image

پاکستان ویمنز نیٹ بال ٹیم نے ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ 2026 کے پلیٹ ڈویژن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

ہانگ کانگ میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 50-55 سے شکست دے کر شاندار کامیابی حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم نے پورے میچ کے دوران بہترین ٹیم ورک، نظم و ضبط اور عزم کا مظاہرہ کیا۔

پاکستان کی اس کامیابی کے ساتھ قومی ٹیم نے 2028 میں سنگاپور میں ہونے والی ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ کے کپ ڈویژن کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے۔

ٹیم کی جانب سے صبا نور انور، مایا، لیا رضا شاہ، حنا چوہدری، سرینا نسیم، جسمین، فرح، نورالعین اور سمایا صفدر نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے عہدیداران نے قومی ٹیم، کوچنگ اسٹاف اور آفیشلز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US