پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیسٹ کپتان بابر اعظم کی انجری کے حوالے سے اہم اپ ڈیٹ جاری کردی۔
پی سی بی کے مطابق تین روزہ پریکٹس میچ کے دوسرے روز بیٹنگ کے دوران بابر اعظم کے دائیں ہاتھ پر گیند لگی، جس کے بعد ٹیم ڈاکٹر نے ان کا معائنہ کیا۔
ٹیم ڈاکٹر نے احتیاطی تدابیر کے طور پر بابر اعظم کو آرام کا مشورہ دیتے ہوئے پریکٹس میچ کے بقیہ حصے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پی سی بی کے مطابق بابر اعظم 17 اگست کو ہیڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گے۔
ٹیم منیجمنٹ نے بابر اعظم کو احتیاطاً پریکٹس میچ سے آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔