جشن آزادی پر کرکٹ فینز کیلئے بڑا سرپرائز، محسن نقوی نے اعلان کردیا

image

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملتان کے شہریوں سے نیشنل چیمپئن شپ کے میچز دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آنے کی درخواست کردی۔

محسن نقوی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج رات یوم آزادی کی مناسبت سے تقریبات جاری ہیں، جبکہ میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ندیم لونے والہ اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ کا پاکستان گرینز اور پاکستان بلیوز کے درمیان میچ جاری ہے، جس میں کرکٹ اسٹارز صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس، حسن علی، سفیان مقیم، فخر زمان، شاداب خان، فہیم اشرف اور نسیم شاہ ایکشن میں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اسٹیڈیم آئیں اور یوم آزادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہوں۔

محسن نقوی نے کہا کہ تمام انکلوژرز میں داخلہ بالکل مفت رکھا گیا ہے اور ملتان کے شہریوں کو رات 10 بجے سرپرائز بھی دیا جائے گا۔

پی سی بی نے شائقین کرکٹ سے بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیڈیم میں تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US