پی آئی اے کا لندن کے لیے روزانہ پرواز چلانے کا فیصلہ

image

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے لندن کے لیے پروازوں کا نیا شیڈول ترتیب دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت برطانیہ کے دارالحکومت کے لیے ہفتے میں 7 پروازیں چلائی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد اور لاہور سے لندن کے لیے مجموعی طور پر ہفتہ وار 7 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ نئے شیڈول میں اسلام آباد سے لندن کے لیے 5 جبکہ لاہور سے لندن کے لیے 2 ہفتہ وار پروازیں شامل ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرکش ایئرلائنز سے سلاٹس واپس ملنے کے بعد پی آئی اے لندن روٹ پر روزانہ ایک پرواز چلانے کی پوزیشن میں ہوگی۔

پی آئی اے کی جانب سے لندن کے لیے پروازوں میں اضافے کا مقصد مسافروں کو بہتر فضائی سفری سہولت فراہم کرنے کے ساتھ برطانیہ کے اہم روٹ پر قومی ایئرلائن کی موجودگی مزید مستحکم کرنا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US