بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

image

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کلی زائیک کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی بسیمہ کیمپ سے تقریباً 12 کلومیٹر شمال میں کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ہے۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم اور آئی ای ڈی کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US