ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں نیشنل چیمپئنز کپ کا فائنل منگل کے روز کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ کا داخلہ بالکل مفت ہوگا۔
اس اہم معرکے میں پاکستان گرینز اور پاکستان گولڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان گولڈ کی قیادت شاہین شاہ آفریدی جبکہ پاکستان گرینز کی کپتانی شاداب خان کریں گے۔
فائنل مقابلے میں فخر زمان، فہیم اشرف، نسیم شاہ، محمد حسنین، حیدر علی، سمیر منہاس، مہران ممتاز اور کامران غلام جیسے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔
فائنل کے دن جہاں شائقین کو سنسنی خیز کرکٹ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا، وہیں میچ کے اختتام پر معروف گلوکار ساحر علی بگا اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے میوزیکل کنسرٹ سے شائقین کو محظوظ کریں گے۔