آزاد کشمیر اسمبلی: 8 مخصوص نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری، پولنگ 24 اگست کو ہوگی

image

الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی 20 اگست کو جمع کروائے جائیں گے۔ نامزدگیوں کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، جبکہ ان نشستوں کے لیے قانون ساز اسمبلی میں پولنگ 24 اگست کو ہوگی۔

ان مخصوص نشستوں میں خواتین کی 5 نشستیں شامل ہیں، جبکہ علما و مشائخ، اوورسیز کشمیریوں اور ٹیکنوکریٹ کے لیے ایک ایک نشست مختص ہے۔

انتخابی کارروائی کے لیے آزاد کشمیر کی ویب سائٹ اور الیکشن کمیشن پورٹل سے مزید معتبر اور متعلقہ رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US