انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس (MMA) ورلڈ کپ میں پاکستان کے 11 سالہ کم عمر ترین فائٹر اورنگزیب تاثیر نے فتح کے ساتھ شاندار آغاز کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کردیا ہے۔
ورلڈ کپ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اورنگزیب تاثیر نے جنوبی افریقہ کے 12 سالہ روبن پریٹوریس کو شکست دے کر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔
اس شاندار فتح کے بعد اورنگزیب تاثیر کا اگلا مقابلہ ازبکستان کے دولت بیگ عالموف سے ہوگا۔
82 ممالک کے 1,000 سے زائد ایم ایم اے ایتھلیٹس کی موجودگی میں کھیلے جانے والے اس عالمی ایونٹ میں اگر اورنگزیب تاثیر فاتح رہتے ہیں، تو وہ پاکستان کو تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل مکسڈ مارشل آرٹس ورلڈ کپ کا چیمپئن بنانے کا اعزاز حاصل کریں گے۔