وکٹیں گرنے کے باوجود مومینٹم برقرار رکھا، فرسٹ کلاس کرکٹ ترجیح ہے: حیدر علی، شاہنواز دھانی

image

پاکستان کرکٹ بورڈ ڈیجیٹل کے شو میں سابق کپتان سلمان بٹ سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کرکٹرز حیدر علی اور شاہنواز دھانی نے اپنی حالیہ کارکردگی اور مستقبل کے اہداف پر تفصیل سے بات چیت کی ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان گولڈ کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی 71 کی اوسط سے 143 رنز بنا کر ٹاپ رن اسکوررز کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ وہ تین میچوں میں دو نصف سنچریاں بھی اسکور کرچکے ہیں۔

اتوار کے روز 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلانے والے حیدر علی کا کہنا تھا کہ انہیں خود پر پورا یقین تھا کہ وہ میچ جتوا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شروع میں وکٹیں گرنے کے باوجود انہوں نے مومینٹم برقرار رکھا، جبکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) کے وائٹ بال کیمپ میں اسٹرائیک روٹیشن پر کی جانے والی محنت سے انہیں بیٹنگ میں کافی مدد ملی۔

دوسری جانب پاکستان وائٹس کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر شاہنواز دھانی نے تین میچز میں 6 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ اپنی باؤلنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہنواز دھانی نے کہا کہ وہ اپنی پرفارمنس میں بہتری کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ پر مکمل یقین رکھتے ہیں اور ان کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ چاہے کوئی لیگ مس ہو جائے لیکن فرسٹ کلاس کرکٹ لازمی کھیلیں۔

انہوں نے بتایا کہ پچھلے سیزن میں انہوں نے 16 چار روزہ میچز کھیلے۔ دھانی کا مزید کہنا تھا کہ این سی اے کیمپ میں ٹریننگ کی وجہ سے انہیں ملتان کے گرم موسم میں باؤلنگ کرنے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، جبکہ اپنی منفرد سیلیبریشن کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ وہ 2021 سے اسی انداز میں وکٹ کا جشن منا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US