پاکستان کا انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہینڈنگلے میں تین گھنٹے طویل پریکٹس سیشن

image

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا مقابلہ 19 اگست سے ہینڈنگلے کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہو رہا ہے۔

اس اہم میچ کی تیاری کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ہینڈنگلے میں بھرپور پریکٹس سیشن کا انعقاد کیا جو تقریباً تین گھنٹے تک جاری رہا۔

سیشن کے دوران کوچز نے کھلاڑیوں کو انگلینڈ کی مخصوص موسمی اور پچ کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی۔

اس دوران قومی کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ سمیت مختلف تکنیکی ڈرلز میں حصہ لیا تاکہ سیریز کا آغاز بہترین انداز میں کیا جاسکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US