لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
انڈسٹریل اسٹیٹ، ماڈل ٹاؤن، ٹاؤن شپ اور ملحقہ علاقوں میں ہونے والی بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی آگئی جبکہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بارش کے باعث متعدد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم شدید گرمی اور حبس سے پریشان شہریوں نے بارش کا خیرمقدم کیا اور موسم میں خوشگوار تبدیلی سے اہل لاہور کے چہرے کھل اٹھے۔