شائقینِ کرکٹ تیار ہو جائیں! پاکستان کی ابھرتی ہوئی ویمنز کرکٹرز کا میدان سجنے کو تیار

image

کراچی میں 20 اگست سے نیشنل ویمنز انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے 75 کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گی۔

4 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ کے تمام مقابلے نیشنل بینک کمپلیکس اور ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ میں پانچ ٹیمیں — کانکررز، چیلنجرز، سٹرائیکرز، سٹارز اور انونسیبلز — حصہ لے رہی ہیں، جن کی قیادت بالترتیب سمعیہ افسر، کومل خان، ضوفشاں ایاز، فضا فیاض اور رویل فرحان کریں گی۔

ایونٹ کا فارمیٹ دو حصوں پر مشتمل ہوگا۔ ابتدائی 10 میچز 30 اوورز کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے، جبکہ باقی 10 میچز اور فائنل ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے تحت ہوں گے۔

ڈبل راؤنڈ رابن کی بنیاد پر ہر ٹیم کو 8 میچز کھیلنے کا موقع ملے گا، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل کا معرکہ ہوگا۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے لیے 10 لاکھ روپے اور رنرز اپ کے لیے 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔ یہ ایونٹ پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کو آئندہ ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US