نیشنل چیمپئنز کپ: فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں سپانسرز کا پروقار عشائیہ

image

نیشنل چیمپئنز کپ کے سپانسرز کی جانب سے ٹورنامنٹ کی فائنلسٹ ٹیموں کے اعزاز میں پروقار عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

عشائیہ میں فائنل میں پہنچنے والی دونوں ٹیموں، رواج پاکستان گرینز اور سپارکو پینٹس پاکستان گولڈ کے کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر کمرشل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) علی عدنان زیدی نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں تعاون کرنے پر تمام سپانسرز اور سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ویژن کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US