رواج پاکستان گرینز اور سپارکو پینٹس کا فائنل، بعد از میچ میوزیکل کنسرٹ منسوخ

image

رواج پاکستان گرینز اور سپارکو پینٹس پاکستان گولڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگیا۔

شائقینِ کرکٹ اس اہم اور سنسنی خیز مقابلے کو لے کر کافی پرجوش ہیں کیونکہ دونوں ٹیموں نے تمام مرحلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

منتظمین کے مطابق فائنل میچ کے بعد شائقین کی تفریح کے لیے ایک میوزیکل کنسرٹ کا انعقاد بھی طے تھا، تاہم بعض ناگزیر اور غیر متوقع وجوہات کے باعث اس میوزیکل پروگرام کو منسوخ کردیا گیا ہے۔

کنسرٹ کی منسوخی پر شائقین میں کچھ مایوسی ضرور پائی جاتی ہے، لیکن اہم فائنل ٹکراؤ دیکھنے والے شائقین پرجوش ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US