لیڈز ٹیسٹ: گرین ٹاپ وکٹ پر چار فاسٹ باؤلرز کھلانے کی تجویز، متوقع پلئینگ الیون پر اہم مشاورت

image

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ ٹیم مینجمنٹ، کپتان اور ہیڈ کوچ کے درمیان لیڈز کے مقام پر پلئینگ الیون کی حتمی تشکیل کے لیے مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیڈز کی گرین ٹاپ وکٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی جانب سے چار فاسٹ باؤلرز کو شامل کرنے پر سنگین غور کیا جا رہا ہے۔ اس صورتحال میں محمد علی، محمد عباس، عامر جمال اور عبید شاہ کی پلئینگ الیون میں شمولیت کا قوی امکان ہے، جبکہ دو ریگولر اسپنرز کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔

اوپننگ کے لیے امام الحق اور آذان اویس کے ناموں پر مشاورت کی گئی ہے، جس میں ذرائع کے مطابق امام الحق کو ترجیح دیے جانے اور پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کے روشن امکانات ہیں۔

ٹیم کے لیے خوش آئند بات یہ ہے کہ بابر اعظم، شان مسعود اور سعود شکیل مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔ بابر اعظم ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شان مسعود اور سعود شکیل بھی فائنل الیون کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق متوقع پلئینگ الیون میں بابر اعظم، محمد رضوان، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، سلمان علی آغا، عامر جمال، محمد عباس، محمد علی، عبید شاہ اور اویس ظفر شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے لیڈز میں شروع ہو رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US