آئی سی سی 'پلیئر آف دی منتھ': ویسٹ انڈیز نے مینز اور ویمنز کے دونوں ایوارڈز جیت لیے

image

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جولائی کے لیے 'پلیئر آف دی منتھ' کے فاتحین کا اعلان کر دیا ہے، جس میں ویسٹ انڈیز نے مردوں اور خواتین دونوں کے ایوارڈز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ویسٹ انڈیز نے دونوں ایوارڈز ایک ساتھ اپنے نام کیے ہیں۔

مردوں کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کے جسٹن گریوز نے 'مینز پلیئر آف دی منتھ' کا ایوارڈ حاصل کیا۔ اس ایوارڈ کی دوڑ میں انگلینڈ کے ہیری بروک اور بنگلا دیش کے تنزید حسن بھی نامزد تھے۔

دوسری جانب، خواتین کے شعبے میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز کو 'ویمنز پلیئر آف دی منتھ' قرار دیا گیا۔ خواتین کے ایوارڈ کے لیے انگلینڈ کی نیٹ سکیور برنٹ اور سری لنکا کی ہرشیتھا سماراکراما بھی نامزدگیوں میں شامل تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US