پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ہاتھ کی چوٹ سے مکمل طور پر صحتیاب نہ ہونے کے باعث انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔
ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے بابر اعظم کے پہلے ٹیسٹ میں نہ کھیلنے کی تصدیق کردی ہے۔ لیڈز میں کھیلے جانے والے اس ابتدائی ٹیسٹ میچ میں بابر اعظم کی عدم موجودگی کے بعد سلمان علی آغا پاکستان ٹیم کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
قومی ٹیم کی انتظامیہ نے طبی عملے کی ہدایت پر بابر اعظم کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے تاکہ وہ سیریز کے بقایا میچز کے لیے مکمل فٹ ہوسکیں۔