پاک اور ایران کی کبڈی ٹیموں کے درمیان تین روزہ کبڈی سیریز کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں پاکستان اے، پاکستان بی اور ایران اے، ایران بی کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
سیریز کے تمام 6 میچز 24، 25 اور 26 اگست کو جناح اسپورٹس کمپلیکس کے حمیدی جمنزیم میں کھیلے جائیں گے، جہاں روزانہ کی بنیاد پر دو میچز کا انعقاد ہوگا۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکریٹری رانا محمد سرور کے مطابق اس سیریز کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی ٹیموں کو ایشین گیمز کی بہترین تیاری کا موقع فراہم کرنا ہے۔