8واں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ: تیسرے روز چار کیٹگریز کے مقابلے مکمل، فاتحین میں میڈلز تقسیم

image

لاہور میں جاری 8ویں ورلڈ تائیکوانڈو پریذیڈنٹ کپ (ایشیا ریجن) کے تیسرے روز مزید چار کیٹگریز کے مقابلے مکمل ہوگئے۔

خواتین کے ایک مقابلے میں تھائی لینڈ کی چٹیکان نے گولڈ میڈل جبکہ ایران کی ناچافی شپارک نے سلور میڈل حاصل کیا۔ سعودی عرب کی عزین یوسف اور بیلاروس کی ساروکینا برانز میڈل جیتنے میں کامیاب رہیں۔

خواتین کی 67 کلو گرام کلاس میں کوریا کی ہانگ یو رم نے گولڈ اور ازبکستان کی سوبرجنوا نے سلور میڈل جیتا، جبکہ ایران کی ساگر مرادی اور جارڈن کی محمد رازان رفشدی نے برانز میڈل حاصل کیا۔

مردوں کی 63 کلو گرام کلاس میں ایران کے مہدی جاجی نے گولڈ اور کوریا کے جنگ وو نے سلور میڈل حاصل کیا۔ قازقستان کے عظیم نیازو اور آذربائیجان کے گاشم برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔

مینز 80 کلو گرام کلاس میں ازبکستان کے جاسر بیک نے گولڈ اور جارڈن کے صالح نے سلور میڈل جیتا۔ کوریا کے جیگون اور جارڈن کے محمد الادربی برانز میڈل کے حقدار قرار پائے۔

ٹورنامنٹ کے مقابلے جمعرات کو بھی جاری رہیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US