ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا تیسرا ایڈیشن 3 سے 18 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، جس میں دفاعی چیمپئن جنوبی افریقہ کا ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔
اس ایونٹ میں شاہد آفریدی، اے بی ڈویلئیرز اور آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سمیت دنیا بھر کے معروف کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔
ٹورنامنٹ کے وینیو اور پاکستان و بھارت کے درمیان ہونے والے روایتی اور اہم میچ کی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔