پاک ایران کبڈی سیریز: مقابلے کے لیے مہمان ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

image

پاکستان میں کبڈی کے مداحوں کے لیے خوش آئند خبر ہے کہ پاک ایران کبڈی سیریز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں ایران کی 'اے' اور 'بی' ٹیمیں پاکستان کے خلاف مقابلے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکی ہیں۔

اس سیریز میں پاکستان اور ایران کی 'اے' اور 'بی' ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر چھ میچز کھیلے جائیں گے۔

تمام مقابلے اسلام آباد کے جناح اسپورٹس کمپلیکس میں واقع حمیدی جمنزیم میں ہوں گے۔

یہ سیریز 24، 25 اور 26 اگست کو منعقد ہوگی، جس کے دوران روزانہ کی بنیاد پر دو میچز کھیلے جائیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US