پاکستان ہاکی میں ایک نئے دور کا آغاز: پاکستان ہاکی لیگ 2027 کا اعلان

image

پاکستان ہاکی کے لیے ایک بڑی پیشرفت سامنے آ گئی ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق سال 2027 کی پہلی سہ ماہی میں "پاکستان ہاکی لیگ" کا باقاعدہ آغاز کردیا جائے گا۔

پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس لیگ کو قومی کھیل کی تاریخ کا ایک سنگ میل بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس منصوبے کے تحت گراس روٹ لیول سے نئے اور نوجوان ٹیلنٹ کو آگے لانے، پیشہ ورانہ کوچنگ، بہتر انتظامی ڈھانچے کی فراہمی اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر ایکسپوژر دینے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

فیڈریشن حکام کے مطابق قومی کھیل کی بحالی کا سفر شروع ہوچکا ہے اور اسے سابقہ عروج پر واپس لانے کے لیے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ پاکستان ہاکی لیگ 2027 کے لیے تیاریاں تیز کردی گئی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US