راولپنڈی میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا آغاز: 145 اسکولوں میں ہاکی کٹس تقسیم

image

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر کی قیادت میں پنجاب میں گراس روٹ لیول ہاکی ڈویلپمنٹ انیشیٹو کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے پنجاب اسپورٹس بورڈ اور محکمہ تعلیم پنجاب کے تعاون سے راولپنڈی کے 145 اسکولوں میں انڈر 15 اسکول ہاکی ٹیموں کے قیام اور ان کی مضبوطی کے لیے ہاکی کٹس تقسیم کی گئی ہیں۔

اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، آئی پی سی سیکریٹری و پی ایچ ایف صدر محی الدین احمد وانی، عالمی چیمپئن اور لیجنڈری اولمپین شہناز شیخ نے تقریب میں شرکت کی اور نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ سابق پاکستانی کپتان، ورلڈ کپ چیمپئن اور اولمپین ناصر علی، پی ایس بی کے ڈپٹی ڈی جی شاہد الاسلام بھی تقریب میں موجود تھے۔

ان کے علاوہ ایجوکیشن پنجاب، راولپنڈی ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران، ہاکی کوچز، کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

واضح رہے جنوری 2027 میں "انڈر 15 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ" کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس منصوبے کے اگلے مراحل میں خیبر پختونخوا اور فیصل آباد، جس کے بعد جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں کٹس کی تقسیم اور پروگرام کا توسیع کی جائے گی۔

اس اقدام کا بنیادی مقصد بچوں کو ہاکی کی جانب راغب کرنا، باقاعدہ تربیت فراہم کرنا اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تلاش کر کے قومی ٹیم کے لیے ایک مضبوط نرسری تیار کرنا ہے۔ پاکستان ہاکی کے لیے اسکول لیول سے قومی ٹیم تک کے ایک نئے باب کا اغاز ہوچکا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US