قومی اتھلیٹ اور اولمپک چیمپئن ارشد ندیم گلاسگو 2026 کامن ویلتھ گیمز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد خصوصی تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔
وہ معروف کوچ ٹیرسیئس لیبن برگ کی زیر نگرانی پوچیفسٹروم میں سخت اور جدید ترین تربیت حاصل کریں گے۔
ٹیرسیئس لیبن برگ وہی کوچ ہیں جنہوں نے پیرس اولمپکس 2024 سے قبل بھی ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
جنوبی افریقہ میں اس تربیتی عمل کی مکمل تیاریوں کے بعد ارشد ندیم ہنگری کے شہر بڈاپسٹ روانہ ہوں گے، جہاں وہ 11 سے 13 ستمبر 2027 تک منعقد ہونے والی 'ورلڈ اتھلیٹکس الٹی میٹ چیمپئن شپ' میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔